whatsappimageatpm 215

اینکرنے براہ راست نشریات میں رپورٹرکا پروپوزل قبول کرلیا

اینکرنے براہ راست نشریات میں رپورٹرکا پروپوزل قبول کرلیا

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

whatsappimageatpm

نیوز اینکر کو لائیو خبروں کے دوران شادی کی پیشکش نے حیران کردیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں مقامی چینل پر خبریں پڑھنے والی اینکر کو اس وقت خوشگوار سرپرائز ملا جب ان پارٹنر نے لائیو خبروں کے درمیان انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر کورنیلیا نکلسن لائیو خبریں پڑھ رہی ہیں اس دوران ان کے پارٹنراور اسی چینل پر رپورٹر کے فرائض انجام دینے والے رائلی نیگل اسٹوڈیو میں داخل ہوئے اور گھنٹے کے بل بیٹھ کر پھول پیش کرتے ہوئے شادی کی بھی پیشکش کرڈالی۔

بے انتہا خوش کونیلیا نکلسن نے شادی کی پیشکش فوری طور پر قبول کرلی۔ دونوں کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں