آلٹو میں تکنیکی خرابی، پاک سوزوکی نے تمام گاڑیاں واپس منگوا لیں
نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

تین ماہ کے بعد، پاک سوزوکی موٹرز نے فیول فلٹر نیک (neck) میں سامنے آنیوانی خرابی کے باعث 2019 سے 2021 ماڈل کی تمام آلٹو گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی نے سال 2019، 2020 اور 2022 میں تیار کردہ آلٹو یونٹس کے لیے سروس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ “یہ شبہ ہے کہ ان گاڑیوں کے نیک فیول فلٹر کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زنگ لگ سکتا ہے اور بدترین حالت میں یہ سوراخ بھی ہو سکتا ہے”۔ لہذا، پاک سوزوکی کو خدشہ ہے کہ خراب پرزہ ایندھن کے لیکیج کا سبب بن سکتا ہے جس سے آگے چل کر کوئی بھی حادثہ پیش آںے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پہلے سروس مہم کراچی میں شروع کی گئی تھی لیکن اب پاک سوزوکی نے اسے پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔








