حکومت فوری ریلیف کے لئے اقدامات کرے: پی ایف یو جے
نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
صحافیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں. صدر آر آئی یو جے شکیل احمد

وفاقی وزیراطلاعات سے پی ایف یو جے کے وفد کی ملاقات
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کے رہائشی وفاقی کوٹہ کی بحالی کے لئے بھی تجاویز زیر غور ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی برداری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے رہائشی مسائل حل کرنے کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کے رہائشی وفاقی کوٹہ کی بحالی کے لئے بھی تجاویز زیر غور ہیں.
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وہ کوئی ایسا وعدہ نہیں کرے گی جو کل کو جھوٹا ثابت ہو،
انہوں نے کہا کہ ایسوسی اٹیڈ پریس آف پاکستان کے صحافیوں کے بھی رہائشی مسائل کو حل کیا جائے گا،
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد نے صحافیوں کے بنیادی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں پورے پاکستان میں16000سے زائد صحافی اور میڈیا ورکرز بے روزگار ہوئے جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئیں.
صدرآر آئی یوجے شکیل احمد نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری ریلیف کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور میڈیا مالکان کو صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو ہنگامی بونس دینے کے لئے پابند کرے، کیونکہ گزشتہ دور میں آزادی صحافت پر کڑی پابندیاں عائد رہی ہیں اور صحافیوں نے شدید معاشی مشکلات کا سامنا کیا ہے.
جس کے جواب میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ دور پروفیشنل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ایک کٹھن درو تھا جس میں صحافیوں نے اتہائی مشکل سفر کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے گی اور آزادی صحافت کو ہر حال میں بحال رکھا جائے اور ہر قسم کے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے گا.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات کرنے والے وفدمیں پی یو جے کے نائب صدر محمد اسلم ڈوگر آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد، فرحت فاطمہ، طارق عثمانی، عثمان خان، عبدالرزاق سیال، منیبہ افتخار، عابد چوہدری ، رانا رضوان ، رضوان علیزئی، ریحانہ پروین اور عامرخان نیازی شامل تھے.








