181

سڈنی: بانڈی بیچ پر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک و زخمی، ساحل خالی کرا لیا گیا

سڈنی: بانڈی بیچ پر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک و زخمی، ساحل خالی کرا لیا گیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام بانڈی بیچ پر اتوار کے روز مسلح حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نیوز کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ساحل کو خالی کرا لیا گیا جبکہ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

سڈنی میں حملہ آور نوید اکرم افغان نژاد

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حملے میں 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے، جبکہ بعض رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد نو بتائی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے حتمی اعداد و شمار کی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تاحکمِ ثانی بانڈی بیچ اور قریبی علاقوں کا رخ نہ کریں۔ اے بی سی نیوز کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو ’’انتہائی صدمہ خیز اور تشویشناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ریسپونڈرز جانیں بچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو ساحل اور قریبی پارکوں سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فائرنگ اور پولیس سائرن کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق، ’’ہر طرف خون اور زخمی افراد پڑے تھے، منظر ناقابلِ بیان تھا۔‘‘

بانڈی بیچ، جو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور سیاحتی اہمیت کے لیے مشہور ہے، اس افسوسناک واقعے کے بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں