تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں اندھا قتل، ملزم دو گھنٹوں میں گرفتار
نیوز ڈیسک(9نیوز) راولپنڈی

راولپنڈی(نمائندہ 9نیوز) ائیرپورٹ پولیس کی موثرکاروائی،قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی@RwpPolicekتھانہ ائیرپورٹ کی حدودجوان سالہ لڑکےکااندھاقتل،سی پی او@ShehzadPSPنوٹس لےکرٹاسک ایس پی پوٹھوہار@wahab_ahqarکودیتےایس پی اورانکی ٹیم محض دوگھنٹوں میں اندھاقتل ٹریس کرکےملزم گرفتارکرلیتی ہےکہاتھاناراناوہاب راولپنڈی میں نمبرون پرہیں،گریٹ ورک راناوہاب اینڈ ٹیم pic.twitter.com/Nla0g7ZvNj
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) July 13, 2022
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم محمدعلی کو گرفتارکر لیا،ایس ایچ او ائیرپورٹ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم محمد علی نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اسماعیل کو قتل کیا،
راولپنڈی پولیس کو ائیر پورٹ تھانہ کی حدود میں لاش ملنے کی اطلاع ملی تو سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، اور ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کی سربراہی میں قتل میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات دیں۔
رانا عبدالوہاب اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جدید طریقوں سے تفتیش عمل میں لانے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں۔
ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کی زیرنگرانی ایرپورٹ پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








