64

شکارپور پولیس کا چنگی مقام پر ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن: ڈی ایس پیز زخمی، تین ڈاکو ہلاک

شکارپور پولیس کا چنگی مقام پر ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن: ڈی ایس پیز زخمی، تین ڈاکو ہلاک

شکارپور( ویب ڈیسک 9 نیوز)چنگی مقام پر پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی پارس بخآری زخمی حالت میں

تفصیلات کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی کہ چنگی مقام پر چند مسلح ڈاکو سرگرم عمل ہیں۔

فوری کارروائی کے لیے ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ جب ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کی تو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی،

جس کے نتیجے میں تین ڈاکو شھمور شیخ، امداد شیخ اور شمن شیخ مارے گئے۔

مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پیز کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ڈاکو علاقائی سطح پر متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور عوام کے لیے خطرہ تھے۔

شکارپور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقے میں امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے مسلسل آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں