243

شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی تاریخ سامنے آگئی

شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی رومانٹک فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) ممبئی

Shahid Kapoor & kriti senan
شاہد کپور اور کریتی سینان کی فائل فوٹو

بالی وڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینان کے ساتھ اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔

Shahid Kapoor and Kriti senan new film
شاہد کپور کی نئی فلم کا پوسٹر

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ریلیز کی تاریخ موجود ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی رومینٹک فلم رواں برس 7 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فلم کو پہلے اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہ کی بنا پر تاریخ تبدیل کردی گئی۔

شاہ کپور اور کریتی سینان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں