شہیدکانسٹیبل خرم شہزاد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،
نیوز ڈیسک(9نیوز) راولپنڈی
پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،
نماز جنازہ میں آر پی اواشفاق احمد خان، ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی،سابقہ سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کی شرکت ،

حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز نے بھی شرکت کی
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقےچونترہ روانہ کردیا گیا،
شہید کانسٹیبل خرم شہزاددوران ڈیوٹی گزشتہ روز موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے،
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر منظورشہزاد اورکانسٹیبل محمد عمر ہارون فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے،
شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، آر پی او
شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او
دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او








