gangrape 167

کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمرقید بامشقت کی سزا کا حکم

کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمرقید بامشقت کی سزا کا حکم

نیوزڈیسک(9نیوز) کراچی

gangrape

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزاؤں کا حکم دیدیا۔

استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کم سن بچیوں سے زیادتی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی جب کہ سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو 10 برس قید با مشقت کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں