228

بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا…!سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا…؟

بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا…!سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
9 نیوز ٹی وی کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون افسر کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی افسر کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ یونیفارم پہنے خاتون پولیس افسر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون پولیس افسر کا نام حرا علی ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے کا بھی نام روشن کیا، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے حرا اب پاکستان کسٹمز میں افسر تعینات ہو گئی ہیں۔

حرا علی سیاہ رنگ کے کسٹمز کے یونیفارم میں جب گاڑی سے اتریں اور والد کی نگاہ بیٹی پر گی تو والد کی آنکھوں میں فخر کو محسوس کیا جا سکتا تھا، والد سینا چوڑا کر کے بیٹی کو نہ صرف پیار کیا بلکہ ہمت بھی دی۔
ویڈیو میں حرا کے چہرے پر خوشی کو دیکھا جا سکتا ہے

کہ وہ والد کو اپنا یونیفارم دکھانے کے لیے کس حد تک خوش ہیں۔ حرا نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ابو کے تاثرات کو ریکارڈ کرنے جا رہی ہوں

Hira Pakistani officer

حرا نے اپنے اکاؤنٹ اپنی دوست کا بھی ذکر کیا اور لکھا کہ میں نے اور میری دوست نے ایک ساتھ خواب دیکھا تھا اور ہم دونوں نے کامیابی حاصل کی۔ ہمارا خواب تھا کہ ہم یونیفارم افسر بنیں، اور الحمداللہ ہم یونیفارم پہنے پاکستان کے لیے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

حرا کی دوست نمرہ پاکستان آرمی میں ہیں، جبکہ حرا پاکستان کسٹمز کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب حرا کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا بھی جا رہا ہے، اور صارفین خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں