تھانہ اضاخیل کے حدود میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن،
2 مجرمان اشتہاری سمیت 5 منشیات فروش گرفتار۔اسلحہ و منشیات برآمد
نیوزڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر ، ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
انعام جان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں رامین خان SHO اضاخیل نے نفری کے ہمراہ تھانہ اضاخیل کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔
سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس لیڈیز پولیس نے حصہ لیا،دوران سرچ آپریشن 2 مجرمان اشتہاری اور 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 10 افراد کو پابند ضمانت جبکہ 12 مشتبہ گان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس ،115 گرام آئس اور 2 عدد پستول برآمد کرلئے گئے۔
تمام ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے مقامی تھانہ جات منتقل کر دیا گیا۔معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر اور ملزمان اشتہاریوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔








