Ghalaf e Kaaba 232

سعودی حکومت کا رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز)مکہ مکرمہ

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلافہ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔



خیال رہے کہ غلافہ کعبہ حج کے موقع پر 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔



دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔



انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں