215

رمضان المبارک پر سعودی عرب کا پاکستان کو سو ٹن کھجور کا تحفہ

رمضان المبارک پر سعودی عرب کا پاکستان کو سو ٹن کھجور کا تحفہ

نیوزڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

پاکستان کو تحفہ میں دی گئی کھجوریں

پاکستانیوں کیلئے تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے: سعودی حکومت

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

روزہ دار خاتون عمرہ کرتے ہوئے کعبہ کے سامنے انتقال کر گئیں

سعودی سفارت خانے میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی حکام کے حوالے کیں، جس کوحکومتی نمائندے کی جانب سے وصل کیا گیا۔

کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پرفراہم کی کی گئی ہیں، جو ہرسال روایات کے طور پر تحفے میں دی جاتی ہیں، ساتھ ہی سعودی حکومت کی جانب سے پیغام دیا کہ پاکستانیوں کے لئے تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے۔

اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینیٹ نے ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں امداد تقسیم کی اور 25 ہزار سے زائد خاندانوں کے ونٹرکٹس بھی فراہم کی تھی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں