234

صابر شاکر کے اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمد

صابر شاکر کے اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمد

نیوز ڈیسک (9نیوز)اسلام آباد

Sabir Shakir
معروف صحافی صابر شاکر

صحافی صابر شاکر کیخلاف درج بغاوت و انسداد دہشت گردی کے مقدمے کی تفتیش میں پیشرفت ہوگئی۔

آبپارہ پولیس نے صابر شاکر کی رہائش گاہ ایف سیون فور میں چھاپہ مارا تو ان کے رہائشی کمرے کی الماری سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔

کلاشنکوف لوڈڈ تھی جس سے دس گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ کوہسار پولیس نے صابر شاکر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

آبپارہ پولیس نے کلاشنکوف برآمدگی کوصابرشاکر کیخلاف زیرتفتیش مقدمہ کی تفتیش میں شامل کرلیا۔

واضح رہے کہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں