208

روس پاکستان کو گیس فراہم کرسکتا ہے, روسی صدرپوتن

روس پاکستان کو گیس فراہم کرسکتا ہے: روسی صدرپوتن

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) ماسکو

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ روس پاکستان کو گیس فراہم کر سکتا ہے،

Pm Shahbaz sharif and president Putin
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور شہباز شریف سمر قند میں ملاقات کے دوران

اس کے علاوہ اس منصوبے کے انفراسٹرکچر کا ایک حصہ بھی تیار ہے، اگرچہ افغانستان میں استحکام کا مسئلہ ہے۔ صدر پوتن نے توانائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی کا ہے، جو ممکن بھی ہے کیونکہ انفراسٹرکچر کا حصہ پہلے ہی بنا دیا گیا ہے، یعنی روس، قازقستان، ازبکستان میں تمام کام مکمل ہے لیکن ابھی ہمیں افغان مسئلے کو حل کرنا ہے.

روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کے لئے یقیناً سیاسی استحکام سے جڑے مسائل ہیں، لیکن افغان عوام کے ساتھ ہمارے باہمی اچھے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، روسی صدر نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا اثر و رسوخ ہے۔

روس کے” صدر” نے کہا کہ مجموعی طور پر ماسکو اور اسلام آباد کے دوسرے بہت دلچسپ منصوبے ہیں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں پاکستان روس سے توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اسٹریم پراجیکٹ کا بھی ذکر کیا جو پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے بنیادی منصوبہ ہے.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں