259

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،

سی پی اوعمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،

ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض کی سربراہی میں ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیزکریک ڈاؤن کی خود نگرانی کر رہے ہیں

گزشتہ رات سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 56 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،

ڈرون کیمرہ کی مدد سے بھی پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں،

نشاندہی کے لئےبلند عمارتوں پر خصوصی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،

مساجد سے اعلانات کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پتنگ بازی و ہوائ فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی دی جا رہی ہے،

1600سے زائد افسران واہلکاران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں،

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 746افراد کو گرفتا رکرکے 01لاکھ سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی جاچکی ہیں،

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جسے گا، ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں