196

راولپنڈی: پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے ڈاکوؤں کی محافظ سکواڈ پر فائرنگ

پیرودھائی کے علاقہ میں رات گئے ڈاکؤوں کی محافظ سکواڈ پر فائرنگ

نیوزڈیسک(9نیوز) راولپنڈی

سی پی او راولپنڈی زخمی اہلکار کی عیادت کرتے ہوئے

ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل فیصل رفیق زخمی

فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار

ہلاک ڈاکو کی شناخت ابتدائی طور پر محمد خان کے نام سے ہوئی ہے،

تین افراد کو محافظ ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں علاقہ میں سرچنگ کر رہی ہیں،

زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو علاج معالجہ اور ہلاک ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

زخمی ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال میں زیر علاج

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول اور ڈی ایس پی سٹی کی ہسپتال آمد،

زخمی ہیڈ کانسٹیبل فیصل کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

ملزمان کی فائرنگ کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہیڈ کانسٹیبل فیصل، ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش

متحرک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر فیصل رفیق جیسے افسران و جوان محکمہ کا اثاثہ ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں