راولپنڈی بےنظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ مافیا مریضوں اور ان کی عیادت کرنے والوں کی گاڑیوں سے من پسند پارکنگ چارچز لے رہا ہے
مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) راولپنڈی
انتظامیہ خاموش تماشائی، اس مافیا کو کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی, پک اپ اور کمرشل گاڑیوں کا ریٹ 50 کی جگہ 100 روپے, جبکہ کار, جیپ کا ریٹ 20 کی جگہ 50 روپے اور موٹر سائیکل کا ریٹ 10 کی جگہ 30 روپے لیا جارہا ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ گھنٹہ گزرنے کے بعد من پسند ریٹ لگایا جارہا ہے.اس کے علاوہ پرچی پر گاڑی کا نمبر, اور وقت نہیں لکھا جاتا۔

تاکہ کوئی آڈٹ نہ ہوسکے۔ جس پر ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مہنگائی کے اس طوفان میں جہاں علاج معالجہ و دیگر اخراجات مہنگے ہوئے ہیں وہاں عوام سے ایسی لوٹ مار ناقابل برداشت ہے۔
عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہسپتالوں سمیت تمام سرکاری پارکنگ مافیا کے خلاف ایکشن کی درخواست کی ہے۔ تاکہ اس مشکل دور میں عوام کو ریلیف حاصل ہو.








