226

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

بلوچستان میں سیب اور بادام کی فصلیں تباہ،

بارش اور ژالہ باری
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر،راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ،جھنگ،جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی،بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور ژالہ باری کی وجہ سے سیب اور بادام کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ضلعی اور صوبائی سمیت تمام ایمرجنسی سروسز کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں