165

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے گھر چھاپہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے گھر پر چھاپہ، اینٹی کرپشن کی ٹیم ناکام لوٹ گئی

نیوز ڈیسک(9نیوز) لاہور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے لیکن چھاپہ مارنے والی اینٹی کرپشن ٹیم گرفتاری میں ناکام رہنے کے بعد واپس چلی گئی ہے۔



پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر پہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔



ذمہ دار ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔



اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی ہوئی اور وہ واپس چلی گئی۔



واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار کے بھائی ہائی کورٹ سے پہلے ہی عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں