207

عمران خان کے فوکل پرسن کے گھر پر چھاپہ

وزیراعظم عمران خان کے توکل پرسن کے گھر پر چھاپہ

نیوز ڈیسک(9 نیوز)اسلام آباد

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑ گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑا ہے، اور نامعلوم افراد لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے، ارسلان انتہائی باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ پی ٹی آئی ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی۔

اسد عمر نے بھی ایک ٹوئٹ میں ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی، اور لکھا کہ محب وطن نوجوان جیسے ڈاکٹر ارسلان قوم کا اثاثہ ہیں۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارسلان خالد کے حق میں ٹوئٹ کی جا رہی ہیں،
واضح رہے کہ عمران خان نے آج رات کو پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں