176

پنجاب، کے پی الیکشن ملتوی کیس، حکومتی اتحاد کا بڑا فیصلہ

پنجاب، کے پی الیکشن ملتوی کیس، حکومتی اتحاد کا بڑا فیصلہ

نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

حکومتی اتحاد نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔


مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام
آج فریق بننےکی درخواست دائر کریں گی، حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج دوبارہ سماعت کرےگا، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

27 مارچ کی سماعت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں، بروقت عام انتخابات کا ایمانداری، منصفانہ اور قانون کے مطابق انعقاد جمہوریت کےلیے ضروری ہے، عام انتخابات کےانعقاد میں خامی،کمی یا ناکامی مفاد عامہ اور ووٹنگ کا بنیادی حق متاثرکرتی ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں