193

تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی تیاریاں

لانگ مارچ کے دن 25 مئی کو لاہور میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے



پولیس نے عدالت سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔ وارنٹ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جاری کئے ہیں۔



پولیس نے تحریک انصاف کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تھانہ شاہدرہ نے حماد اظہر، یاسر گیلانی٫ ندیم بارا، عدیل نواز، شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔

اس کے علاوہ جن پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان میں اعجاز چوہدری، اکرام عثمان، حسان نیازی، زبیر نیازی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، امتیاز شیخ، عندلیب عباس، مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔



دوسری جانب تھانہ گلبرگ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ ان رہنماؤں میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، میاں اسلم اقبال، مراد راس، ملک ندیم عباس بارا، میاں شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اکرام عثمان اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں