172

ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کی مناسبت سے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

PTI by election Jalsa in Punjab



تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 20 اضلاع میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے



جس کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان 16 شہروں میں تحریک انصاف کے جلسے منعقد کیے جائیں گے جن سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔



پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات کے جلسہ شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو لاہور کے حلقےپی پی -158 میں جلسےکا انعقاد کیا جائے گا،اسی روز شیخوپورہ کے پی پی 140 میں بھی تحریک انصاف کاجلسہ کیا جائے گا۔



8 جولائی جمعہ کو خوشاب کےپی پی83، راولپنڈی کے پی پی 7 میں جلسہ ہوگا،9جولائی کو 18 ہزاری جھنگ اور ساہیوال میں جلسے ہوں گے۔



10 جولائی کو عید کی چھٹی کے بعد 11 جولائی سے جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا اور” لودھراں” اور” مظفر گڑھ” میں عوامی اجتماعات سے عمران خان خطاب کریں گے،اسی روز”بہاولنگر ک”ے حلقہ پی پی 237 میں بھی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔



12 جولائی کوبھکر ،لیہ ، 13 تاریخ کو” جھنگ” اور فیصل آباد میں جلسہ عام کیا جائے گا،14جولائی” ملتان”اور” ڈیرہ غازی خان” میں جلسے کے بعد 15 جولائی کو دوبارہ” لاہور” میں جلسے کے بعد عوامی رابطہ مہم کا یہ سلسلہ اختتام پزیر ہوگا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں