198

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نون میں ٹھن گئی

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نون میں ٹھن گئی

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) لاہور

پی ٹی آئی کا ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئےریفرینس پر غور کررہی ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں