272

ممنوعہ فنڈگ کیس، عمران خان پر مقدمہ درج

ممنوعہ فنڈگ کیس، عمران خان پر مقدمہ درج

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

Imran Khan Speech, Imran Khan jalsa
سابق وزیراعظم عمران خان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے میں‌ مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں اب’ااج گروپ’کے اکاؤنٹ سے 21لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے اور ایف آئی آر میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے” تحریک انصاف” کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ “تحریک انصاف” نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں