188

مسئلہ صلاحیت کا ہے، نیت کا یا وسائل کا…؟

یہ بالی ووڈ کے کسی فلمی ہیرو کی تصویر نہیں ہے!

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز)

یہ نوجوان دہلی کے ایک بہت خوش حال گھرانے کا فرد ہے- دہلی کے سب سے اچھے نجی اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد لندن اسکول آف اکنامکس سے گریجویشن کیا- واپس آکر سی اے کیا اور اس شعبے میں پریکٹس شروع کردی-

عام آدمی پارٹی کے بانی اروند کیجری وال سے ملاقات کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا- دہلی جل بورڈ کا رکن بنا- صرف پانچ سالوں میں دہلی کے 94 فیصد گھروں میں لائن سے پینے کا پانی آنے لگا، اس سے قبل 56 فیصد لوگوں کو یہ سہولت میسر تھی

یہ خود دعوی کرتا ہے کہ اس کی حکومت نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کا معیار نجی اسکولوں سے بہتر کردیا ہے، صرف پانچ سال میں ایسا کردیا ہے کہ کچھ اسکول اس کے اپنے اسکول کے معیار سے بھی آگے نکل گئے ہیں-
اروند کیجری وال نے اسے پنجاب کے الیکشن کا انچارج بنایا، اس نے وہاں حکومت بنوادی- بڑے بڑے برج الٹ گئے!

اب یہ ہندوستان کی سب سے بڑی پارلیمان کا سب سے کم عمر رکن ہے اور مودی صاحب کے گڑھ گجرات میں الیکشن مہم کا انچارج ہے!

راگھوچڈھا ۔۔۔ نرم لہجے میں دلیل سے بات کرتا ہے!
وہ کہتا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو میدان سیاست میں آگے آنا چاہیئے، ورنہ ملک ترقی نہیں کرسکتا!

میں سوچتا ہوں کہ عمران خان صاحب کی صوبائی حکومت 2013 سے آج تک خیبرپختون خوا کے سرکاری اسکولوں کو نجی اسکولوں کے مقابلے پر کیوں نہیں لاسکی؟

مسئلہ صلاحیت کا ہے، وسائل کا یا نیت کا؟
یا پھر یہ کہ نجی اسکولوں کے مالکان بہت تگڑے ہیں؟

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں