وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر قطر روانہ،

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر قطر روانہ ہوگئے جہاں وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم دوحہ پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے یکجہتی کریں گے
Latest posts by Rahim khattak (see all)
        







