مردان موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
نیوز ڈیسک (9نیوز) مردان
ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری
ایس ڈی پی او ریشم جہانگیر مردان جیل کے دورہ کے موقع پر
تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر حساس مقامات کی چیکنگ کی خاطر ایس ڈی پی او شیخ ملتون ریشم جہانگیر کا ہمراہ ایس ایچ او شیخ ملتون بحرہ مند شاہ خان کا ڈسٹرکٹ جیل مردان کا اچانک دورہ۔۔
دورے کے دوران تمام سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
ڈی پی او مردان ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر حساس مقامات کی سیکورٹی بہتر بنانے کی خاطر اے ایس پی ریشم جہانگیر ایس ڈی پی او شیخ ملتون نے ہمراہ ایس ایچ او شیخ ملتون بحرہ مند شاہ خان کا سنٹرل جیل مردان کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پرانہوں نے واچ ٹاورز، باونڈری وال اور سی سی ٹی وی کیمروں پر موجود پولیس اور جیل سیکیورٹی اہلکارکے ساتھ ملاقات کی ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی جوان مردی سے کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اے ایس پی شیخ ملتون نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو مزید تلقین کی کہ دوران ڈیوٹی کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی