132

گرمی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوش خبری

آج ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بادل برسنے کا امکان

نیوزڈیسک (9نیوز) پشاور

Pre moon soon

خیبر پختونخوا، پنجاب، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں43،نوکنڈی 48، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں41، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، اسلام آباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں