میں اپنے بیٹے کیلئے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں: حناء پرویز بٹ
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) لاہور

عمران خان کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے ملک میں سیاسی انتشار پیدا کیا ہے:رہنما مسلم لیگ ن
تفصیلات کے مطابق میٹ پاکستان پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر کے اپنے آپ کو بہترین شخصیت بنانا چاہتی ہوں
میں اپنے بیٹے کیلئے ایک رول ماڈل بننا چاہتی ہوں اور قرآن کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔۔۔ pic.twitter.com/4oSVWt3nxj
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 29, 2022
تاکہ میں اپنے بیٹے کیلئے رول ماڈل بن سکوں اور چاہتی ہوں کہ اس کی بہترین تربیت کروں جس کے لیے میں چاہتی ہوں کہ بطور ایک اچھے انسان کے قرآن پاک کے بتائے ہوئے اصولوں کو مدنظر رکھوں۔
Political Polarization credit goes to Imran Khan | Met Pakistan@hinaparvezbutt @hassan_jerdoni pic.twitter.com/68HehBFZ7D
— MetPakistan (@MetPakistan) December 28, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے مقصد کی تلاش میں رہتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ آپ کو وہ حکمت اور بزرگی بخش دے کہ آپ اپنی زندگی کا مقصد جلد سے جلد سمجھ جائیں تو میرے خیال میں اللہ تعالیٰ کی آپ پر اس سے بڑی رحمت کوئی نہیں ہے۔
ایک سوال پر کہ “نوجوانوں میں بہت سیاسی شعور آیا ہے جس کا کریڈٹ عمران خان لینے کی کوشش کرتے ہیں کیا واقعی ایسا ہے؟”
کا جواب دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاسی شعور کا تو نہیں لیکن سیاسی انتشار کا کریڈٹ ضرور جاتا ہےکیونکہ اس سے پہلے پاکستان کے اندر ایسا سیاسی انتشار کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ کسی دور میں بھی ہم لوگ ایک دوسرے سے اس قدر لڑائی جھگڑا کرتے تھے اس لیے عمران خان کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے ملک میں سیاسی انتشار پیدا کیا ہے۔








