جبی میں پرویز خٹک کا عوامی اجتماع سے خطاب، سابقہ حکومتوں پر کڑی تنقید

مشیرِ وزیراعظم برائے داخلہ پرویز خٹک آج جبی کے دورے پر پہنچے، جہاں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کے صوبائی حکمرانوں نے عوام سے وعدے تو بہت کیے مگر کوئی وعدہ پورا نہ کیا، جبکہ انہوں نے جو وعدے کیے تھے،

وہ عملی طور پر پورے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام پور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے، سڑکوں کی تعمیر، اسکولوں اور اسپتالوں کے قیام کو اپنی کارکردگی کا ثبوت قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے معدنی وسائل اور دریائی لیز کو آج تک استعمال میں نہیں لایا گیا کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس نہ نیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بغیر صرف عوامی خدمت کے جذبے کے تحت آئے ہیں اور نظام پور کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔