Prime Minister of Pakistan and COAS Asim Munir attend funeral prayers of 12 martyrs in Bannu, visit injured soldiers at CMH, and chair high-level meeting on terrorism. 90

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام

محمد شاہ رخ نمائندہ 9 نیوز نوشہرہ

وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کی بنوں شہداء کے جنازے میں شرکت

اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے بنوں کے سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

آرمی چیف سید عاصم منیر اور وزیر اعظم کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

بعد ازاں وزیر اعظم نے دہشت گردی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جہاں پشاور کے کور کمانڈر نے علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ:

دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا اور اس پر کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔

افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان یا خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

دہشت گردی میں ملوث افغان باشندوں کا جلد از جلد انخلا ضروری ہے۔

پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جو بھی دشمن کے بیانیے کو سہارا دیتا ہے، وہ انہی کا آلہ کار ہے اور اسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر جواب دینے کے لیے فوری انتظامی اور قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں