296

بدبخت بیٹوں نے باپ کو اجرتی قاتلوں سے مروا دیا — نوشہرہ کینٹ پولیس نے لرزہ خیز قتل کیس بے نقاب کر دیا

بدبخت بیٹوں نے باپ کو اجرتی قاتلوں سے مروا دیا — نوشہرہ کینٹ پولیس نے لرزہ خیز قتل کیس بے نقاب کر دیا

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس نے گاؤں وتڑ میں پیش آنے والے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے خاندان کو ہلا کر رکھ دینے والا سچ بے نقاب کر دیا۔

پولیس کے مطابق بدبخت بیٹوں نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنے ہی باپ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا۔ پولیس نے مقتول کے دونوں بیٹوں، سہولت کار اور اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 9 نومبر کو مدعی عبداللہ نے رپورٹ درج کروائی کہ وہ اپنے والد حاجی حمید اللہ اور چھ سالہ بچی کے ہمراہ کار میں جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن ریشم جہانگیر پریس بریفنگ دیتے ہوئے

فائرنگ سے اس کا والد موقع پر جاں بحق اور بچی زخمی ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے جدید طرزِ تفتیش اپنایا اور مقتول کے بیٹے فیض اللہ تک رسائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیئےپبی سرکل پولیس کی بڑی کارروائی، افغانی سنیچرز گروہ گرفتار — 41 موبائل فونز اور نقدی برآمد

دورانِ تفتیش فیض اللہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی اکرام کے ساتھ مل کر اپنے والد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ دونوں نے پشاور کے رہائشی اجرتی قاتلوں عزت گل اور اکرام کو تیرہ لاکھ روپے میں قتل کی رقم ادا کی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بیٹوں، سہولت کار اور اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک اور ملزم کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ پولیس نے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں