پنجشیر میں این آر ایف کی کارروائی: 17 افغان طالبان ہلاک، اہم بٹالین چیف بھی شامل
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک 9 نیوز)
پنجشیر، افغانستان: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) نے پنجشیر کے ضلع درہ میں افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 17 طالبان ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ہلاک طالبان میں وزارت دفاع کی سپیشل بریگیڈ سے وابستہ بٹالین کا چیف آف اسٹاف بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق، NRF نے دو مختلف ہدفی کارروائیاں انجام دی ہیں اور ضلع درہ کی وادی عبداللہ خیل کے گاؤں منجستو میں واقع ایک اہم طالبان مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ کارروائی کے بعد یہ مرکز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مرکز افغان طالبان کے اہم ٹھکانوں میں سے ایک تھا اور اس کے تباہ ہونے سے علاقے میں طالبان کی کارروائیوں پر بڑا دھچکا لگا ہے۔
NRF نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کی بحالی اور طالبان کی سرگرمیوں کو کمزور کرنے کے لیے کی گئی ہے۔








