113

پاکستان کی عالمی ثالثی عدالت بھارت کے خلاف کامیابی

عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی موقف تسلیم کر لیا۔

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

Kishan ganga dam

کشن گنگا ڈیم پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی موقف مسترد کر دیا۔

بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے تھے، عالمی ثالثی عدالت نے دونوں فریقین کے موقف کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ۔

عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی موقف کی حمایت میں کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا ۔کیس کے قابل سماعت قرار دیے جانے کے بعد جلد باقائدہ سماعت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کشن گنگا ڈیم پر بھارت نے 2007 میں کام کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے 2007 میں عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا، کشن گنگا ڈیم پر کام کے آغاز سے پاکستان میں پانی کی رسد بری طرح متاثر ہوئی تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم سندھ طاس معاہدے کے تحت ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں