237

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے

ویب ڈیسک(9نیوز)کراچی

2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے،ملک میں توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سنٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل ہیں۔

پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی فیول پر منحصر ہے۔پاکستان میں 3.0 ٹیراواٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔دوہزار پندرہ سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔

پالیسی کے فقدان جے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ میں فقدان ہو رہا ہے۔2019 میں پاکستان میں مقامی آئل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی، ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے

کہ پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے۔پاکستان میں تقریباً 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں ۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں