ایٹمی اورحیاتیاتی ہتھیاروں اوران کی ترسیل پرپابندی کے حوالے سے پاکستان نےنظرثانی شدہ فہرستوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز)اسلام آباد
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں اور ان کی ترسیل پر پابندی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ فہرستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سینئر صحافی سمیرا خان کی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نوٹیفکیشن ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے تحت جاری کیا گیا، اور فہرستیں سامان، ٹیکنالوجی، مواد، آلات پر برآمدی کنٹرول سے متعلق ہیں۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فہرستوں پرنظرثانی اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن نےکی، اور دیگر وزارتوں و محکموں کی مشاورت سےفہرستیں اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








