128

پبی سرکل پولیس کی بڑی کارروائی، افغانی سنیچرز گروہ گرفتار — 41 موبائل فونز اور نقدی برآمد

پبی سرکل پولیس کی بڑی کارروائی، افغانی سنیچرز گروہ گرفتار — 41 موبائل فونز اور نقدی برآمد

پشاور( بیورو رپورٹ) نوشہرہ کے پبی سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا

جو تھانہ پبی، تھانہ جلوزئی اور تھانہ اکنڑپورہ کی حدود میں مسلسل چھپٹا مارنے، موبائل فون چھیننے اور بازاروں میں جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

گروہ موٹر سائیکل پر پھرتی کے ساتھ چھین جھپٹ کرنے میں ماہر تھا جبکہ دورانِ تفتیش انہوں نے اعتراف کیا کہ چوری شدہ موبائل فونز افغانستان بھجوائے جاتے تھے۔

ایس ڈی پی او پبی سرکل عدنان اعظم خان کے مطابق پبی سرکل کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً چھیننے اور جیب تراشی کی شکایات درج ہو رہی تھیں،

درآمد شدہ سامان اول مالکان کے حوالے کرتے ہوئے

جس پر ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ عمران ولد تحسین اللہ ساکن تارو کو گرفتار کیا،

یہ بھی پڑھیئےوزیرگڑھی میں دوہرے قتل کا معمہ حل — گھریلو تنازعہ قاتلانہ واردات کی اصل وجہ ثابت، مرکزی ملزم گرفتار

جس نے دیگر ساتھیوں اجمل ولد نادر، صادق ولد فرہاد، ابراہیم ولد اجمل اور اسماعیل ولد اجمل تمام ساکنان افغانستان کے نام بتائے۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 41 موبائل فونز اور دو لاکھ پینتالیس ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ پبی پولیس اسٹیشن میں ایس ڈی پی او عدنان اعظم خان نے برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کیا، جن کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں