نوشہرہ: جہانگیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ جناب انیس الرحمان نے ٹی ایم اے جہانگیرہ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر، تحصیلدار، گرداور، تمام پٹواریان، ٹی ایم اے عملہ، ایجوکیشن اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے عوام کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران سے فوری وضاحت طلب کی۔ متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے مشاورت کے بعد فوری احکامات جاری کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔








