181

فتنہ الخوارج کا اہم رکن انتخاب عالم آپریشن میں ہلاک

فتنہ الخوارج کا اہم رکن انتخاب عالم آپریشن میں ہلاک — نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی!

نوشہرہ( ڈیسک رپورٹ)

نوشہرہ کے تھانہ نظامپور کے علاقے گاؤں کاہی میں سپاہی مقصود علی شہید کی فتنہ الخوارج کے ہاتھوں شہادت کے بعد پولیس کا جاری آپریشن بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔

پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے سرگرم رکن انتخاب عالم ولد نذر شاہ ساکن کاہی کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نظامپور کے پہاڑی علاقے گڑنگ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد انتخاب عالم موجود ہے جو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا اور حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی قیادت میں ایک جامع اور منظم آپریشن ترتیب دیا گیا، جس میں مقدم خان SDPO کینٹ سرکل، الطاف خان SHO نظامپور، RRF اور ایلیٹ فورس کے بہادر اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

آپریشن کے دوران گڑنگ کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور دہشتگرد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی شاندار حکمت عملی اور بہتر پوزیشننگ کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ مطلوب دہشتگرد انتخاب عالم فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد کے خلاف کئی مقدمات درج تھے، جن میں:

مقدمہ نمبر 109 مورخہ 15-10-2025 جرم 302, 324, 353, 404, 11F2, 186, 34, 7ATA

مقدمہ نمبر 14 مورخہ 18-02-2025 جرم 324, 353, 427, 148, 149, 5EXP تھانہ CTD

مقدمہ نمبر 102 مورخہ 22-09-2025 جرم 365A, 7ATA تھانہ CTD

مقدمہ نمبر 602 مورخہ 24-10-2025 جرم 324, 427, 148, 149 تھانہ نظامپور

پولیس کے مطابق دہشتگرد سے سپاہی مقصود علی شہید کا موبائل فون، اسلحہ اور حفاظتی پوشاک بھی برآمد کرلی گئی۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے آپریشن کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام پولیس افسران و جوانوں کی جرات، فرض شناسی اور بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ:

> “شہداء پولیس کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں امن کے قیام کی ضمانت ہیں۔ نوشہرہ پولیس فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔”

ڈی پی او احمد شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کی یہ قربانیاں عوام کے تحفظ اور امن کے استحکام کے لیے ہیں، اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں