173

نوشہرہ پولیس نے مستورات تنازعہ پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

نوشہرہ تھانہ اکوڑہ پولیس نے گزشتہ روز مستورات کے تنازعے پر قتل کرنے والے ملزم کو 2 خواتین سمیت گرفتار کر لیا۔آلہ قتل برآمد۔

نیوزڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عبدالحمید ساکن آدم زئی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے ابوذر عمر 17 سال کو خذیفہ نے اپنی ماں اور بہن کے کہنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔



ارشد خان DSP اکوڑہ نے عمران خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر جلد ازجلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔



مسلسل کوششوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان خذیفہ ولد اعظم خان ،عظمٰی دختر اعظم خان اور شبینہ زوجہ اعظم خان کو لیڈیز پولیس کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔



ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آلہ قتل کی نشاندہی کرائی جو کہ پولیس ٹیم نے برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں