312

نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی، شہید اہلکار کے قاتل سمیت متعدد خطرناک دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث حماد مقابلے میں ہلاک

نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی، شہید اہلکار کے قاتل سمیت متعدد خطرناک دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث حماد مقابلے میں ہلاک

پشاور( نیوز ڈیسک)

تھانہ نظام پور پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد حماد ولد ظاہر شاہ کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

فتنہ الخوارج حماد کی فائل فوٹو

یہ وہی دہشت گرد تھا جو پولیو ڈیوٹی پر تعینات شہید سپاہی مقصود علی کے قتل سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشتگرد حماد کی لاش اسلحہ سمیت جائے وقوعہ پر

یہ دہشت گرد کمانڈر انتخاب عالم کا قریبی ساتھی بھی تھا اور اغوا، بھتہ خوری، فائرنگ اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل جواد خان

پولیس نے جواد خان کی نگرانی میں خصوصی آپریشن شروع کیا، جس میں تھانہ نظام پور اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔

غائبانہ بابا کے مقام پر دہشت گرد نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی ایس پی جواد خان فرنٹ لائن پر

ہلاک دہشت گرد کے خلاف اغوا، شہادت، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے کئی سنگین مقدمات درج تھے۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوشہرہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی یہ کامیاب کارروائی امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ قانون کے دشمن انجام تک ضرور پہنچتے ہیں۔ پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں