نوشہرہ: تھانہ نظامپور کی حدود کاہی میں اغواء کی واردات
نوشہرہ(بیورو رپورٹ)
نوشہرہ کے تھانہ نظامپور کی حدود کاہی میں اغواء کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے، جہاں تین افراد کو گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مغویوں میں کاشف اسرار، زاہد اللہ اور بشیر اللہ شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق کرک سے ہے اور تینوں واپڈا کے ملازمین ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں کو مبینہ طور پر کالعدم ٹی ٹی پی نے اغواء کیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے ستر لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی جواد خان کی سربراہی میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)