نوشہرہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثر، شہری شدید پریشان

نوشہرہ میں ناروا اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ دن کے بیشتر اوقات بجلی بند رہنے کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے،
دکانداروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور انہیں بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے باوجود گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت نے زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبہ ہوم ورک اور آن لائن پڑھائی نہیں کر پا رہے۔
گرمی اور حبس میں بزرگ اور بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بیمار افراد بھی بجلی نہ ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے، بجلی کی فراہمی کے لیے واضح اور قابل عمل شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی کے معاملات بہتر طریقے سے چلا سکیں۔