نوشہرہ: خویشگی بالا میں پرائمری سکول بند، بچے سکول گیٹ کے باہر کلاس لینے پر مجبور
نوشہرہ (بیورو رپورٹ) نوشہرہ کے علاقے خویشگی بالا میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے۔ پرائمری سکول کے بچوں نے اسکول بند ہونے کے باعث گیٹ کے باہر بیٹھ کر کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کی زمین دینے والے مالک نے احتجاجاً اسکول کو تالہ لگا دیا۔ مالک کا کہنا ہے کہ زمین دینے کے باوجود ان کے کسی رشتہ دار کو اسکول میں ملازمت نہیں دی گئی۔
یہ صورتحال یکم ستمبر سے جاری ہے اور سکول کے اساتذہ اور بچے مجبوری کے عالم میں سکول گیٹ کے باہر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
والدین اور مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے اور اسکول کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کا مستقبل متاثر نہ ہو۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)