67

نوشہرہ کینٹ سے حساس ادارے کا ملازم دن دیہاڑے اغواء، مقدمہ درج، تلاش شروع

نوشہرہ کینٹ: دن دیہاڑے انٹیلیجنس کے سب انسپکٹر عارف خان اغوا

پشاور( نیوز ڈیسک)

نوشہرہ کے پوش علاقے حکیم آباد سے دن دیہاڑے حساس ادارے کا ملازم اغواء ہوگیا

مغوی اہلکار عارف خان

نوشہرہ کینٹ کے علاقے حکیم آباد میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے انٹیلیجنس کے سب انسپکٹر عارف خان کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 دسمبر کی صبح پیش آیا، جب عارف خان ڈیوٹی کے لیے مردان ایکسائز آفس جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راستے میں ملزمان نے عارف خان کو روکا، زبردستی گاڑی سے اتارا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ اغوا کے بعد سے مغوی کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔

مغوی اہلکار کے والد کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر

مغوی کے والد تاج علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر عارف خان آن لائن کاروبار بھی کرتے تھے، جس پہلو کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے سی ڈی آر ریکارڈ کے حصول کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق تاحال کسی جانب سے تاوان کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کی ٹیمیں متحرک ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں