نظامپور یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز میر پر حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت
پریس ریلیز 01-07-2022
نظامپور یونین آف جرنلسٹ کی سینئرصحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت
سینئر صحافی پر تشدد سیاسی عدم برداشت کی مثال ہے ایسے اقدامات سے میڈیا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،
(رحیم خٹک)
نظامپور (جنید خٹک)نظامپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر کو لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نظامپور یونین آف جرنلسٹ سے جمعہ کی شب جاری بیان میں یونین کے عہدیداروں نے کہا کہ ایاز امیر پر دنیا ٹی وی لاہور کے دفتر سے نکلتے ہوئے حملہ کیا گیا سینئر صحافی پر تشدد سیاسی عدم برداشت کی مثال ہے ایسے اقدامات سے میڈیا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا یہ واقعہ ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت پر مبنی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔
صحافی تنقید برائے اصلاح پر سختی سے کاربند ہیں تاہم بعض سرگرمیوں کے دوران سیاسی کارکنان اور مختلف حلقوں کی جانب سے میڈیا پروفیشنلز سینئر صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لئے تشدد کا سہارا لینا اور تشدد کا شکار بنانا ناقابل برداشت عمل ہے۔
ملک میں عدم برداشت کے اس طرح کے واقعات رونما ہونے کا معاملہ انتہائی سنگین شکل اختیار کررہا ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگیں۔
نظامپور یونین آف جرنلسٹ نے سینئر صحافی ایاز امیر کو تشدد اور زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی وجہ سے آزادی اظہار شدید خطرے میں ہے اور صحافیوں کے لیے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ناقابل یقین حد تک مشکل اور مسدود بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت باالخصوص وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور ملک بھر میں صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایاز امیر پر حملے کی جوڈیشنل تحقیقات کرائیں








