120

نظام پور پولیس کی بڑی کاروائی، دو رکنی چور گروہ گرفتار

تھانہ نظام پور پولیس نے رات کی تاریکی میں گھروں سے چوری کرنے والا 02 رُکنی چور گروہ گرفتار کر لیا

نیوزڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

SHO Murad khan
نظامپور پولیس ایس ایچ او مراد خان چور گروہ کیا گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے

دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد

تفصیلات کے مطابق گاؤں حصار تنگ سے تعلق رکھنے والے درویش خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اُنکے گھر سے رات کو نامعلوم چور 3 تولے سونا اور نقد ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔

ایس ایچ او مُراد خان نظامپور نے ہیومین اینٹیلجنس کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان اسرار ولد عبدالمالک اور عبدالحق عرف دولہے ولد امین الحق ساکنان چارپانی کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے امید کی جارہی ہے کہ علاقہ نظامپور کے مختلف دیہاتوں اور بازاروں سے چوری کی مزید وارداتوں کے انکشافات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق ایس ایچ او کے دور میں راہزنی، ڈکیتیوں اور گھروں سے پانی کی موٹریں، سولر پینل، بکریاں، گائے اور دیگر قیمتی چیزیں چوری ہونے میں بے حد اضافہ ہو گیا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں