172

سمندری طوفان سندھ کے ساحلوں کے قریب، انخلااورحفاظتی اقدامات جاری

سمندری طوفان سندھ کے ساحلوں کے قریب، انخلااورحفاظتی اقدامات جاری

نیوز ڈیسک(9نیوز) کراچی

طوفان کل کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سے گزرے گا،سمندر میں شدید طغيانی اور جھکڑ ،کراچی میں شدید بارشوں کا امکان

سمندری طوفان بائپرجوائے کی سندھ کے ساحلوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے ، اورکراچی سے اس کا فاصلہ 370 کلومیٹررہ گیا ہے،سندھ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں،

طوفان کل کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سے گزرے گا ،آٹھ سے بارہ فٹ اونچی لہریں اٹھیں گی، کراچی میں ساٹھ سے اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ۔کراچی سمیت سندھ کے ديگر شہروں میں آج سے لے کر جمعرات اور جمعہ تک تیز بارشوں کا امکان ہے،

سمندر سے واپس لوٹنے والے ماہی گيروں کے مطابق سمندر میں شدید طغيانی اور جھکڑ چل رہے ہیں ۔

سمندری طوفان نے پاکستان میں بھی اثرات دکھانا شروع کردیئے، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اوردیگرساحلی شہروں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں اورہلکی بارش کا آغاز ہوگیا، جاتی میں بھی موسلا دھاربارش ہو ئی۔


محکمہ موسمیات کا الرٹ
:

محکمہ موسمیات نے طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، سندھ کی ساحلی پٹی سے آبادیوں کا انخلاء جاری ہے، سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا، ہزاروں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، طوفان سندھ کے بجائے گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، طوفان اپنا رخ تبدیل کرے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان 14 جون کی صبح تک شمال کی جانب مزید ٹریک کرنے کا امکان ہے، طوفان شمال مشرق کی طرف مڑکرجنوب مشرقی سندھ کے درمیان سے گزر جائے گا، گجرات کے ساحل سے 15 جون کو ایک انتہائی شدید طوفان کے طور پر ٹکرائے گا۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں کراچی سمیت صوبہ بھر میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی زیادہ محسوس ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج دوپہر یا شام سے شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں